کراچی میں 20 سالہ لڑکی کی لاش سوٹ کیس سے ملنے کے اندوہناک واقعے کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آنسو بہاتی ماں نے پولیس کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو بیٹی والد سے ملنے کراچی کے علاقے گلبرگ سے کیماڑی گئی تھی، مقتولہ اریشہ موبائل فون مرمت کروانے کیلئے والد سے 5 ہزار روپے لے کر گئی۔ رات گئے تک بیٹی کا انتظار کرتی رہی، پولیس نے آ کر بتایا کہ اریشہ کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین نے دوسری شادیاں کر رکھی ہیں، دونوں میں کئی سال پہلے علیحدگی ہو گئی تھی۔ عریشہ نے والد سے رقم کا مطالبہ کیا تو انہوں نے 5 ہزار روپے دیئے، والد پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔ مزید تفیش کے بعد ہی قتل کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔
Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Load/Hide Comments