مسلمانوں کا بہتا خون پانی ہے کیا؟ شوبز شخصیت کا عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ مارتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ غزہ میں بے قصور مسلمانوں کا لہو کیا پانی ہے جو بہتا ہے مگر کسی کو پرواہ ہی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں شوبز شخصیت رابی پیرزادہ نے انسانی حقوق کی باتیں کرنیوالے نام نہاد عالمی رہنماوں کے منافقانہ رویئے سے نقاب نوچتے ہوئے کہا کہ کل ایک بیان سنا کہ عورتوں اور بچوں کو مت مارو، یہ بالکل صحیح ہے، مگر اسرائیلی فوجی کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں کی نسلیں ختم کر رہے ہیں، اس پر کیا کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہتھیار اب تلوار نہیں کہ آپ جا کر انتخاب کر کے انہیں مار رہے ہوں، بم یا میزایل دیکھ کر نہیں گرتے کہ عورتوں پر گر رہے ہیں، بچوں پر یا بوڑھوں پر۔ حیرت ہے، فلسطینیوں کی اموات پر ترس نہیں آیا؟ ان ظالم اسرائیلیوں کی عورتوں پر فوری رحم آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دوغلے انصاف کی باتیں کیوں کرتے ہو، مسلمان کا خون پانی ہے کیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں