امریکی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے زرافے کا فضلہ لے کر آنے پر خاتون سے فضلے کا ڈبہ اپنی تحویل میں کرلیا، خاتون نے حکام کو بتایا کہ اس نے کینیا کے دورے پر زرافے کے فضلے کو اٹھایا اور اسے ہار بنانے کی غرض سے اپنے پاس رکھ لیا۔ آئیووا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ اس نے اس سے قبل موس (moose) کے فضلے سے ہار بنایا تھا۔امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولس سینٹ پال ہوائی اڈے پر پہنچنے والی خاتون کے سامان کا جب معائنہ کیا گیا تو اس میں ایک ڈبہ نکلا جس میں زرافے کا فضلہ موجود تھا۔مینیسوٹا کے پبلک ریڈیو کے مطابق زرافے کو مناسب اجازت نامے اور معائنہ کے ساتھ امریکا لایا جا سکتا ہے۔ سٹیشن نے اطلاع دی کہ خاتون کو پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس نے فضلہ ظاہر کرنے میں تعاون کیا اور اسے کسٹم حکام کے حوالے بھی کردیا۔
