مدینہ منورہ میں ادارہ انسداد گداگری نے متعدد غیر ملکی بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق گرفتار کیلئے افراد پاکستانی اور بھارتی شہری ہیں۔ انسداد گداگری ادارے کے مطابق شہر کی معروف شاہراہ پر ایک شخص کو دیکھا گیا تو سگنل پر گداگری کر رہا تھا،اسے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ عمرہ ویزے پر آیا ہوا ہے،ایک اور شخص کو پبلک مقامات پر گداگری کرتے ہوئے پکڑا ہے جو سعودی عرب وزٹ ویزے پر آیا ہوا تھا۔دو افراد کو مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں زائرین سے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
https://x.com/security_gov/status/1712158927238930761?s=20
ادارے نے واضح کیا ہے کہ عام شاہراہوں اور پبلک مقامات پر جہاں کہیں بھی گداگر نظر آئیں تو فوری طور پر ادارے کو مطلع کیا جائے۔یہ لوگ تنگ دست اور محتاج نہیں ہوتے۔ صدقہ و خیرات کے لیے اجازت یافتہ اداروں سے رجوع کرنا چاہئے۔