یرغمالیوں کے رہا ہونے تک غزہ کا محاصرہ جاری رہے گا،اسرائیل

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے محاصرے کے خاتمے کو حماس کی جانب سے اپنے یرغمال بنائے گئے فوجیوں اور شہریوں کی رہائی سے منسلک کر دیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں امداد کی فراہمی یا انخلا کے لیے اس وقت تک کوئی وقفہ نہیں دیا جائے گا جب تک کہ اس کے تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا۔
اسرائیل کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والی حماس تحریک کو ختم کردے گا۔اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کے اردگرد سکیورٹی کی ناکامی سے سبق حاصل کریں گے جس کی وجہ سے یہ حملے ممکن ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی کا کہنا تھا کہ ہم اس کوتاہی سے سیکھیں گے، تحقیقات کریں گے، لیکن اب جنگ کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں