استاد نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار وموسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 75ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔فن موسیقی کی یہ عظیم ہستی 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئی۔ عالمی سطح پر جتنی شہرت انہیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یا گلوکار نصیب نہیں ہوئی ۔ بحیثیت قوال 125آڈیو البم ریلیز ہوئے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔ان البمز میں دم مست قلندر مست ، علی مولا علی ، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیاگھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کینا سوہنا تینوں رب نے بنایا سمیت کئی یادگار قوالیاں اور گیت شامل ہیں۔نصرت فتح علی خاں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ آواز کا جادو بھی جگایا، جس میں اور پیار ہوگیا، کچے دھاگے اور کارتوس شامل ہیں۔ نصرت فتح علی خاں کے فن کی تعریف ملکہ ترنم نورجہاں ، شنہشاہِ غزل مہدی حسن اور لتا منگیشکر جیسے لیجنڈزنے بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں