برطانیہ نے اپنے جدید ترین بحری جنگی جہاز اسرائیل بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ رائل نیوی کے جہاز اسرائیل بھیجے گا جن میں نگرانی کا ہوائی جہاز اور 2 رائل نیوی کےجدید ترین بحری جہاز شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگی سازوسامان میں نگرانی کے آلات، ہیلی کاپٹرز، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی بھی شامل ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ فوجی سپورٹ سے کشیدگی بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی، برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نگرانی سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات کا پتہ چلایا جائے گا.واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ایئرکرافٹ کیریئر بھی کئی بحری جنگی جہازوں کے ہمراہ اسرائیل پہنچ چکا ہے جس کے بعد سے اسرائیل کے حوصلے بڑھ گئے ہیں، اسرائیل جہاں غزہ پر بدترین بمباری کر رہا ہے وہیں گزشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق سمیت ہوائی اڈوں پر فضائی حملے کر کے رن وے تباہ کر دیئے۔
