سری لنکا نے 5 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی

سری لنکا نے 5 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ان 5 ممالک میں چین، روس، بھارت، تھائی لینڈ اور انڈونیشیاشامل ہیں جہاں سے سیاح بڑی تعداد میں سری لنکا جاتے رہتے ہیں۔سری لنکا کے وزیرسیاحت ہرین فرنینڈو کی طرف سے یہ تجویز کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق مذکورہ 5 ممالک کے لیے ویزہ فیس ختم کی جائے گی تاہم انہیں اس کے باوجود سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر سری لنکا کا ویزا حاصل کرنا ہو گا۔ ہرین فرنینڈو کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا مقصد سری لنکا میں سیاحت کو فروخت دینا ہے۔ ہم آئندہ سالوں میں ملک میں سیاحوں کی تعداد 50لاکھ تک لیجانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے دیگر کئی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں