افریقی شہری نے 45 سال سے خود کو گھر میں بند کیا ہوا ہے ، وجہ ایسی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

افریقی ملک رواندامیں 71 سالہ شہری نے خود کو 45 سال سے گھر میں قید کیا ہوا ہے ، مذکورہ شخص15 فٹ کی باڑ میں گھرے ایک الگ تھلگ گھر میں رہ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیٹسے زامویتا نامی شہری کو خواتین سے شدید خوف آتا ہے جس کی وجہ سے اس نے خود 45 سال سے گھر میں قید کیا ہوا ہے ، وہ صرف 16 سال کے تھے جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ خواتین کی قربت سے ان کا خوف بہت زیادہ ناقابلِ برداشت ہے۔ وہ مخالف جنس کے ارد گرد رہنے کو برداشت نہیں کر سکتے تھے، لہذا انہوں نے اپنے معمولی گھر کے ارد گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد گھر سے باہر قدم نہیں رکھا۔ تاہم اس کے باجود زامویتا کی کمیونٹی کی خواتین نے اس عرصے کے دوران ہمیشہ ان کی دیکھ بھال کی، کھانے اور کپڑے جیسی ہر طرح کی چیزیں ان کے صحن میں پھینک دیتے تھے۔ اگرچہ زامویتا نے ان کے لیے کبھی دروازہ نہیں کھولا لیکن وہ ان چیزوں کو استعمال کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں