ہرات میں پھر زلزلے کے جھٹکے

افغانستان کے صوبہ ہرات میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ آج صبح 08:06 پر ہرات اور اس کے پڑوسی صوبوں کو زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ ہرات کے مقامی حکام نے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 بتائی ہے اور مزید کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہرات کی بجلی پورے صوبے میں منقطع ہوگئی۔زلزلےسے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے، تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں