لاہور ہائیکورٹ؛ فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،فرخ حبیب کے بھائی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،آئی جی پنجاب نے فرخ حبیب کی حراست میں نہ ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ فرخ حبیب پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں، عدالت نے فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں