ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیل کی وارننگ کو “جبری بے دخلی” قرار دیدیا

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا آج 10 واں روز ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی وارننگ کو “جبری بے دخلی” قرار دیدیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کی اسرائیل کی وارننگ کو “جبری بے دخلی” قرار دیتے ہوئےکہا کہ فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے نکل کر جنوبی غزہ جانے کی اسرائیلی فوج کی ہدایت مؤثر وارننگ نہیں جبری بے دخلی ہے اسرائیلی فورسز نے جنگی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی غزہ سے جنوب کی جانب انخلا ءکرنے والے شہری قافلوں پربھی بمباری کردی، انخلاء کرنے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر فضاء، سمندر اور زمین سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں شمالی غزہ شہر کے رہائشیوں کو انتباہ دیا کہ وہ جنوب کی طرف چلے جائیں،شمالی غزہ میں اہم فوجی سرگرمیاں ہونے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں