Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پیٹرول 40 روپے لیٹر سستا لیکن اس کے باوجود کتنا ٹیکس بڑھا دیا گیا

حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے تک کمی کا اعلان کیاہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ پیٹرول اور ڈیزل پر ایک مرتبہ پھر ٹیکسز اور مارجن میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دستاویز میں یہ بات سامنے آئی کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جب کہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے لیٹر مقرر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں