ایم کیو ایم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ

سابق وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان سید امین الحق کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے، قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے،اندرون شہر اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کریں، حکومت اور متعلقہ ادارے پرائس کنٹرول کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں