ضلعی حکومت کا پشاور میں بجلی چوری روکنے کے لیے انوکھا اقدام

پشاور میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے انوکھا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بجلی چوری روکنے کے لیے برقی ہیٹر اور چولہوں کے استعمال اور فروخت پر پاپندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں پشاور ڈویژن کے پانچ اضلاع کے پیسکو اور ٹیسکو حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں کنڈے ڈال کر ہیوی ہیٹر اورکھانا پکانےکےلیے بجلی کے چولہے استعمال کیے جا رہے ہیں اور بجلی چوری کی جارہی ہے۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیےکہ بجلی چوروں کے خلاف رات کے اوقات میں بھی چھاپے مارے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں