کولمبیا نے اسرائیل کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

کولمبیا نے غزہ میں غیر انسانی بمباری اور مظالم پر اسرائیل کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق کولمبین صدر گسٹاوو پیٹرو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ نازی اقدامات جیسا ہے، جمہوری لوگ نازی ازم کو دوبارہ روبہ عمل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہمارا ملک نسل کشی کی حمایت نہیں کر سکتا۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ کولمبیا کے اسرائیل اور فلسطین دونوں ممالک سے دوستانہ تعلقات ہیں تاہم اسرائیل کے حالیہ جابرانہ اقدامات نے کولمبیا کو انتہائی اقدام پر مجبور کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں