Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی فون کے لیے طالبعلم کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

آئی فون کے لیے طالب علم کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا.پولیس کے مطابق ایف ایس سی کے طالب علم کو موبائل فون چھیننے کے دوران قتل کرنےو الے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے میں 2 افغان اسنیچرز ملوث نکلے۔سی سی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث دوسرے ملزم تک رسائی میں بھی تحقیقاتی ٹیم کو اہم شواہد مل گئے۔ ملزم شاہ سوار اسنیچنگ کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف ایس سی کے طالب علم حسن طارق کو 11 اکتوبر کو جیل روڈ پرآئی فون چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 5 =