امریکہ خود ایک دہشت گرد ریاست ہے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ خود ایک دہشت گرد ریاست ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ امریکہ نے ہمیشہ دہشت گردی کی پرورش کی، برطانیہ نے فلسطین کے قلب میں جا کر صیہونی یہودیوں کو بٹھایا۔ فلسطینیوں کے قتل عام کی پوری تاریخ ہے جس میں امریکہ اور برطانیہ جرم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ بن کر بات کرتے ہیں، حماس کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہوا، ان کو اپنے ملک سے نکال دیا گیا۔ جو لڑ رہا ہے اس کو امریکہ کے کہنے پر دہشت گرد قرار نہیں دیا جا سکتا۔ قائداعظم نے واضح طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں