مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر آج ہی بینچ تشکیل دیئے جانے اور سماعت کا امکان ہے۔ نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ نوازشریف کی جانب سے ان کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور عطا تارڑ نے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ نوازشریف کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے، عدالت پہنچنے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے۔
