حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات، گھی کی قیمتوں میں 38 روپے تک کمی

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ترجمان یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38 روپے تک کی کمی کی گئی ،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لیکر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیاہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں