سکول میں اساتذہ اور فرنیچر کی کمی کے باعث طلباء کا احتجاج

خانواہن کے نواحی گاؤں سارنگ بھنڈ کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں اساتذہ اور فرنیچر کی کمی کے باعث طلباء کا احتجاج،اس موقع پر طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ فرنیچر کی کمی کے باعث طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے دوسری جانب گاٶں والوں کا کہاتهاکہ سارنگ بھنڈ بوائز پرائمری سکول میں لوٸر سٹاف بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے سکول کے بچے اپنی مدد آپ کے تحت سکول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں سکول میں دو سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں انہوں نے وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور ڈی او نوشہروفیرو سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سکول کو فرنیچر دیا جائے اور اساتذہ کی کمى سميت سٹاف کو بھی پورا کیا جاۓ

اپنا تبصرہ بھیجیں