Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد امریکی خام تیل 87.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت 2.8 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد 92.38 ڈالر فی بیرل پر لین دین کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھا گیا، اس کے ساتھ ہی خام تیل کی قیمت بڑھنے پر پاکستانی معیشت پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں