Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکہ نے حماس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے مبینہ دہشت گردی کے تناظر میں حماس پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے حماس پر دہشت گردی سے متعلق پابندیاں لگائی ہیں، امریکی پابندیوں میں حماس کے 9 افراد اور ایک کمپنی شامل ہے۔قواعد کے تحت امریکی پابندیوں میں شامل افراد اور کمپنیوں پر امریکا میں لین دین، امریکا میں ان کے اثاثے ضبط ہونے اور امریکی سفر پر پابندی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں