Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہر قائد میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر نعمان ایونیو کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیااور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ریسکیو عملے نے لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔ گھر پر اطلاع ملنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ و رشتے دار بھی پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد سعد خان ولد انیس اجمل خان کے نام سے ہوئی جو نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی ون کا رہائشی تھا، ابتدائی تحیقات کے مطابق ملزمان مقتول کی موٹرسائیکل چھین رہےتھے جس پر اُس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی ماردی۔پولیس کو جائے وقوعہ سے 30بور پستول کا ایک خول ملا ہے۔مقتول کے ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ سعد انیس خان طالبعلم تھا اور آن لائن بائیک رائیڈ بھی چلاتا تھا ماموں کے ساتھ بھی فیکٹری میں آوٹ ڈور کا کام کرتا تھا ،وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور کچھ عرصے بعد مقتول اور اسکی بہن کی شادی ہونے والی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × one =