Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کسٹمزحکام نے لاکھوں روپے کی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کسٹم حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے غیرملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلا ت کے مطابق کسٹمز حکام نے محمد ثاقب نامی مسافر کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے ملزم کے سامان سے شراب کی 30 بوتلیں برآمد ہوئیں، برآمد کی گئی شراب کی مالیت 8 لاکھ روپے سے زائد ہے، مسافر نے گرین چینل کا استعمال کرتے لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کی، گرین چینل پر تعینات عملہ نے شک کی بنیاد پر سامان چیک کیا، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty − seven =