بھارت کے شہر بنگلور میں زوردار سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ بنگلور کے پوش علاقے میں واقع 4 منزلہ عمارت میں لگی جہاں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے فلو ر پر پھیل گئی ۔ بعد ازاں آگ پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے قابو پا یا۔سلنڈر دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کل (20 اکتوبر) کو بنگلور میں پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے۔
