Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا

پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا نجی ائیرلائنز فائدہ اٹھانے لگیں ،نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا اور اندرون ملک پروازکے چالیس سے ستر ہزار روپے تک وصول کرنے لگیں۔اس خبررساں ایجنسی کے مطابق نجی ایئرلائنز نے کراچی تا لاہور کرایہ 35 سے49 ہزار فی سیٹ کردیا۔ کراچی سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 55 سے61ہزار روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے۔قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کے رش میں اضافہ ہوا۔ نجی ایئرلائن کا موقف ہے کہ اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 − 3 =