مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے دبئی کیلئے روانہ ہو گئے،نوازشریف کچھ دیر بعد دبئی پہنچ جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر پر قیام کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بھی پاکستان سے دبئی پہنچیں گے،اسحاق ڈار اور عرفان صدیقی نوازشریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔
