اوباڑو کھمبڑا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکر لیا ،چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل برآمد.
تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے قریب کموں شہید شہر سے 3 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ماجد سومرو سے موٹر سائیکل اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ایسی اطلاع کھمبڑا پولیس کو ملنے پر کھمبڑا پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اسی اثنا میں اے کے ٹی شوگر ملز کے مقام پر کھمبڑا پولیس نے 2 ڈاکوؤں عبدالشکور دشتی اور اور ایوب دشتی کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈاکوؤں سے ملنے والے اسلحہ میں 2 پسٹل شامل ہیں بعدازاں گرفتار ڈاکوؤں کو کھمبڑا تھانے پر حوالات حوالے کردیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے آخری اطلاع کے مطابق کھمبڑا تھانے پر وقوعہ کے متعلق تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا.