زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کےدوران نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

صادق آباد کے نواحی علاقہ بستی چاہ پاور میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کےدوران آصف نامی نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ جھگڑے کے دوران ملزمان عمر اور نیاز نے آصف کو بری طرح تشدد کا بھی نشانہ بنایا ۔ پٹرول کی آگ سے جھلسنے والا آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہسپتال میں چل بسا۔ صادق آباد تھانہ صدر صادق آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں