ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی، آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جل کر مر گئے

مانسہرہ میں ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی، آگ بھڑک اٹھنے سے کار میں سوار 3 افراد زندہ جل کر مر گئے، ایک شخص شدید زخمی ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ مانسہرہ پانو انٹرچینج پر پیش آیا، تیز رفتار ٹرک نے کار کو اس قدر زوردار ٹکر ماری کہ کار میں آگ لگ گئی۔ کار میں 3 افراد سوار تھے جو دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں آئے اور جھلس کر دم توڑ گئے۔ریسکیو کو اطلاع کی گئی جس نے حادثے میں زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں