پولینڈ میں چوری کی انوکھی واردات، چور نے بھارتی فلم دھوم 2 کی کہانی ’سچ‘ کر دکھائی

پولینڈ میں شاپنگ مال لوٹنے کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے چور نے چوری کا انوکھا طریقہ آزمایہ اور مال بند ہونے تک وہ مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا۔

https://x.com/catcheronthesly/status/1714997536237158770?s=20

بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی شاپنگ مال بند ہوا چور نے جیولری سٹور لوٹ لیا تاہم فرار ہونے سے پہلے اسے سکیورٹی گارڈ نے دیکھ کر پکڑ لیا اور پولیس بلالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو موقع ہی سے گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اسی انداز میں شاپنگ اسٹورکو پہلے بھی کئی بار لوٹ چکا تھا تاہم ہر بار بچ نکلتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں