کینیڈا کے بھارت میں موجود مختلف قونصل خانوں نے کام بند کر دیا

کینیڈا نے بھارت کے مختلف قونصل خانوں میں کام بند کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت اور کینیڈا میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کینیڈا نے 40 سے زائد سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد چندی گڑھ ، ممبئی اور بنگلور کے قونصل خانوں میں عارضی طور پر کام بند کر دیا ہے۔کینیڈین ہائی کمیشن کے مطابق دہلی ہائی کمیشن میں محدود سطح پر قونصلر سروسز دسیتاب رہیں گی۔ اس سے قبل کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 میں سے 41 سفارت کار واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ کینیڈین وزیرخارجہ میلان جولی نے بتایا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا۔دونوں ممالک کے مابین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے کینڈیا میں قتل کے بعد سے شدید کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے مبینہ ثبوت ملنے بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جس پر بھارت نے تعاون کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں