نوازشریف کی وطن واپسی، فلائٹ نمبر منظر عام پر آگیا

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ی وطن واپسی کیلئے فلانٹ نمبر منظر عام پر آگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف کی خصوصی پرواز کا فلائٹ نمبر ایف زیڈ 4525ہوگا،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے نوازشریف کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت دی۔ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارہ کمپنی نے سی اے اے سے اجازت طلب کی تھی، نوازشریف کی خصوصی پرواز کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں