شہری پر تشدد ؛شیر افضل مروت کی 26اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہری پر تشدد کے واقعہ میں وکیل شیر افضل مروت کی 26اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر شہری پر تشدد کے واقعہ میں شیر افضل مروت اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیر افضل مروت کی 26اکتوبر تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ،شیر افضل مروت کی ضمانت 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں