امریکی شہریوں پر دنیا بھر میں حملوں کا خطرہ، امریکہ نے الرٹ جاری کر دیا

امریکہ نے غزہ جنگ کے سبب اپنے شہریوں پر دنیا بھر میں حملوں کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گرد حملوں کا امکان ہے۔ امریکی شہریوں کے خلاف مظاہرے یا پرتشدد کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں کیا گیا، اسرائیل اور مصر کو غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ کرنے سے متعلق کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں