بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا فلسطین کے صدر محمود عباس کو فون ، غزہ کے ہسپتال پر حملے میں ہونیوالی اموات پر اظہار تعزیت کیا

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو فون کیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نےفلسطین کے صدر محمود عباس سے غزہ کے ہسپتال پر حملے میں ہونے والی اموات پر اظہار تعزیت کیا اور خطے میں دہشت گردی، تشدد اور سیکیورٹی کی بگڑتی صورتِ حال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گزشتہ روز نریندر مودی نے لکھا تھاکہ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا، متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

https://x.com/narendramodi/status/1714986693097664745?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں