مولانا طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے بھی نمائندہ خصوصی مقرر کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر محموداشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے ۔ مولانا طاہر محمود اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیاہے۔مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے انکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں