پولیس کا چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا مٹیریل و خام مال برآمد

ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے احکامات پر نارکوٹیکس، گٹکا /ماوا اور تمام آرگنائزڈ کرائم کےخلاف بھرپور آپریشن اورکریک ڈاؤن جاری ہے اوراس ضمن میں پولیس پارٹی سامارو نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا سامان، تمباکو پتی، چھالیہ چونا کتھا اور خام مال برآمد کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونیوالے سامان میں 135بیگ تمباکو پتی ،16 بیگ گڑ”20 بیگ چونا ، 120 پیکٹ شہزادی تمباکو پتی برآمد کیاگیا، برآمد ہونیوالے دیگر سامان میں راج ذعفرانی پتی، راج پان وغیرہ شامل ہے ۔ گٹکے بنانے کے سامان کا گودام خفیہ طور پر برف کے کارخانے کے نزدیک بنایا گیا تھاجبکہ کارروائی کے بعد کارخانے کو سیل کردیاگیا۔
حکام کاکہناتھاکہ نامعلوم سمیت پانچ افراد پر گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سامارو پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں