” جی آیا نوں “نواز شریف لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ (ن) کے قائد 4 سال بعد وطن واپس آئے ہیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا ، اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا اور یہ دونوں رہنما بھی نواز شریف کیساتھ لاہور آئے ہیں ۔ لاہور میں ان کا استقبال سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا۔میاں نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے ہیں جب کہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
’نواز شریف، جی آیا نوں‘
نواز شریف کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قائد کو پنجابی میں خوش آمدید کہا۔شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ‘نواز شریف، جی آیا نوں‘ لکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں