پاکستان کے سینیٹر مشاہد حسین سید کوبیجنگ میں میڈیا کوآپریشن فورم آن دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے دوران سلک روڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں ان کی شراکت کے لیے تھا جس پر احباب مکہ پاکستانی گروپ نے اس ایوارڈ کو پاکستانیوں کے لیے اعزاز قرار دیا اور مبارکباد دی ہے -مبارکباد دینے والوں میں سلیم اختر محمد جمیل ‘ ڈاکٹر فاروق میمن ‘ کامران احمد بٹ ‘ راجہ ظارق محمد امیر ‘ راجہ پرویز احمد او ر دیگر شامل ہیں -یاد رہے کہ سینیٹر نے اس موقع پر کہا ہیکہ چین نے CPEC جیسے منصوبوں کی پائیدار حمایت اور مسلسل سرمایہ کاری کا اعتراف کیا ہے ۔ مزید برآں ، انہوں نے بی آر آئی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ 21ویں صدی کی سب سے اہم ترقی اور سفارتی اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدام کا بنیادی مقصد عوام سے عوام کا رابطہ اور پاک چین تعلقات ہیں، خاص طور پر میڈیا، تھنک ٹینکس، اکیڈمی، نوجوانوں اور این جی اوز کا کردار، جو مزید ‘کھلے، جامع اور باہم مربوط ہونے کی سمت کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments