9مئی کا واقعہ بڑی دور کی بات ،نواز شریف کے ہوتے ہوئے گملا تک نہیں ٹوٹا،شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ 9مئی کا واقعہ بڑی دور کی بات ،نواز شریف کے ہوتے ہوئے گملا تک نہیں ٹوٹا،پورے ملک سے نواز شریف کو ویلکم کرنے کیلئے آنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف وہ شخص ہے جو معمار پاکستان ہے، نواز شریف نے ہربار قوم کی تقدیر بدلی تو انہیں اقتدار سے ہٹادیا گیا،نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، جلاوطنیاں برداشت کیں لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔2013میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،نواز شریف نے 4سال میں ختم کی، نواز شریف نے 5ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرایا اور پاکستان کی عظمت پر سمجھوتہ نہیں کیا،نواز شریف کے سامنے واجپائی نے پاکستان کو تسلیم کیا اور لاہور کا معاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں