سابق وزیراعظم نواز شریف نے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کے دوران اپنے اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں کا موازنہ بھی کردیا۔انہوں نے جلسے میں نصر اللہ خان نامی شخص کا بل دیکھایا اور کہا جب میں مئی 2016میں وزیراعظم تھا تب دھرنوں کے باوجود ہم عوام کو بجلی پہنچارہے تھے.انہوں نے بتایا کہ نصر اللہ خان کا مئی 2016میں بجلی تیرہ سو روپے تھا،اگست 2022 میں اس کا بل 15ہزار687آیا، کیا یہ شہباز شریف نے کیا تھا؟ایک اور بل دیکھاتے ہوئے کہا مارچ 2017 میں سعید نامی صارف کا کا بل 760روپے تھا،اگست 2022 میں اسی کا بل 8ہزار 220 آتا ہے، کیا یہ شہباز شریف نے کیا تھا؟
