Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ سے بڑا رقبہ متاثر

شمالی افریقی ملک الجزائر کے مشرقی صوبے میں واقع جنگلات میں بڑی آگ بھڑک اٹھی،عرب میڈیا کے کے مطابق آتشزدگی جمعہ کو ہوئی تھی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔ الجزائری حکام نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی سے بڑا رقبہ متاثر ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔حکام نے کہاہے کہ آگ بجھانے والی ٹیم کے ساتھ بڑی تعداد میں رضاکار بھی شامل ہیں۔قبل ازیں الجزائر کے متعدد جنگلات میں انتہائی گرمی کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں