اسرئیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 5 اسپتالوں میں علاج نہ ہونے سے زخمی مرنے لگے ہیں اور اسرئیلی فوج کی بمباری سے غزہ کے اسپتال قبرستان بن گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں روٹی کے حصول کے لیے قطار میں لگے نہتے شہریوں پر بمباری کی گئی جب کہ الزہرہ، غزہ، خان یونس میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ شہید فلسطینیوں میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
