بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی بی جے پی کے رہنما نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نیم مردہ ہونے پر کھیتوں میں پھینک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بنگال میں بی جے پی کے رہنما اور پنچایتی کونسل کے رکن نے 13 سالہ لڑکی کو شیطانی عمل کا نشانہ بنایا جس کے دوران لڑکی کی حالت خراب ہو گئی۔ ہوس پوری ہونے تک لڑکی نیم مردہ ہو چکی تھی تاہم بی جے پی رہنما پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اسے کھیتوں میں برہنہ حالت میں پھینک کر چلا گیا۔بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
