Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی میں غیرت کے نام پر ملزم نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں بڑے بھائی نے غیرت کے نام پرچھوٹے بھائی اور بھابی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن ہزارہ کالونی میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کا قتل کردیاجس کے بعد اہل محلہ نے ملزم حسین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوران تفتیش ملزم نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق اس کی بھابی کے کسی کے ساتھ تعلقات تھے، اس نے اپنی بھابی کو قتل کیا لیکن اس کا بھائی بھی بیچ میں آگیا، جس کی وجہ سے وہ بھی مارا گیا۔دوسری جانب مقتولین کے 6 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، واردات کے بعد بچے سہمے ہوئے تھے اور ان کی حالت قابل رحم تھی۔ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن عنایت اللّٰہ مروت نے بچوں کو کھانا کھلایا اور ضروری اشیاء فراہم کرکے انہیں خاتون پولیس اہلکار کے حوالے کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

8 − 8 =