گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم ہیں،اسرائیلی مظالم کے خلاف ہر جگہ احتجاج کروں گا۔کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہر جگہ احتجاج کروں گا، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت ہر جگہ جا ؤنگا، تمام مذاہب کے لوگوں کا مشکور ہوں جو یہاں آئے، فلسطینیوں کے لئے امداد لے کر مصر جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر دل خون کے آنسورو رہا ہے، ہم اپنی استطاعت کے تحت جوکر سکے کریں گے، ہم نے ایک پاکستانی ہوکر آواز بلند کرنی ہے، عالمی برادری کو اسرائیلی افواج کی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے، ہمیں غلامی کی زنجیروں کو توڑنا ہے، دل رو رہا ہے مگر ہم خاموش ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ پناہ گزین کیمپوں، چرچ اور ہسپتال کو نشانہ بنانا اسرائیل کی سفاکیت کا ثبوت ہےجس کی مذمت کرتے ہیں۔
