ارشد شریف کو بچھڑے 1برس بیت گیا

سینیئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ،انہیں1 سال قبل آج ہی کے دن کینیا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پیش آنے والے اس واقعے کو بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ۔ پاکستانی سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں