بالی ووڈ اداکار عمران خان 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کےلئے تیار ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان آخری بار 2015 کی بالی ووڈ فلم” کٹی بٹی” میں نظر آئے تھے جس کے بعد سے 40 سالہ عمران خان فلمی دنیا سے دور رہے۔ اس دوران انکے پرستار انکی واپسی کے حوالے سے حیران و پریشان رہے۔ تاہم اب 8 برس بعد عمران خان کی جانب سے فلم نگری میں واپسی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے۔اس سلسلے میں بھارتی میڈیا میں یہ اطلاع تھی کہ عمران خان کی معروف بھارتی فلمی ہدایتکار اور اسکرین رائٹر عباس ٹائر والا سے ایک جاسوسی و ایکشن ڈرامہ سیریز کے حوالے سے پہلے ہی بات چیت چل رہی ہے، یہ سیریز ایک معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments